لاہور (نمائندہ خصوصی) کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مقدمہ میں ملوث قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ ورثاءکے مطابق اس کی موت جیل پولیس تشدد سے ہوئی ہے جس پر ورثاءنے شدید احتجاج کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ منڈی بہاﺅ الدین گوجرہ کا شبیر حسین قتل کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں قید تھا، گزشتہ روز وہ جیل میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ جیل حکام کے مطابق شبیر حسین کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ اسے فوری جیل ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ شبیر کی جیل میں ہلاکت پر اس کے ورثاءنے شدید احتجاج کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی موت جیل پولیس کے تشدد سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید منڈی بہاءالدین کا رہائشی پراسرار طور پر جاں بحق
Nov 05, 2012