شادی کی تقریبات میں فائرنگ، آتشبازی سے 2 بچے زخمی، 8 افراد گرفتار

Nov 05, 2012

فیروزوالا (نامہ نگار) شادی کی مختلف تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے دوران دو بچے زخمی ہو گئے۔ انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ پولیس نے دو دولہوں سمیت پندرہ ارکان کے خلاف مقدمات درج کر کے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ موراں والا میں شادی کی تقریب پر دولہا کے دوستوں کی فائرنگ سے محنت کش کا کمسن بچہ حارث مسیح گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ سلطان پاک (مریدکے) میں شاہد اقبال کی شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران ایک جلی ہوئی ہوائی گرنے سے ریاض کی بیٹی جھلس گئی۔ پولیس نے دولہا سمیت چار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین افراد کو پکڑ لیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شاہدرہ میں شادی کی تقریب پر فائرنگ اور آتش بازی پر دو افراد کے خلاف مقدم درج کر لیا۔ اقبال پارک میں آتش بازی چلانے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں