فیروزوالا (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے قریب تنویر احمد اور اسکے دیگر ساتھیوں نے مسلح ہو کر حملہ کر کے ذوالقرنین کو زخمی کر دیا۔ سن کالر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان سیف اللہ زخمی، چکوک ایریا میں مقدمہ کی پیروی کرنے پر عامر اور اسکے ساتھیوں نے حملہ کر کے پروین بی بی اور اسکی بیٹی کو زخمی کر دیا اور ناصر وغیرہ نے حملہ کر کے نوجوان عمران کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔