لاہور (پ ر) شیخوپورہ لائرز فورم کا اجلاس چیئرمین چودھری غلام مرتضیٰ ورک کی زیر صدارت چودھری ارشد ورک کی رہائش گاہ پر شیخوپورہ میں ہوا جس میںمیاں غلام رسول، چودھری شکیل احمد ورک اور دیگر وکلاءنے شرکت کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ اور لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخاب میں شیخوپورہ لائرز فورم بھرپور کردار ادا کرے گا۔ دریں اثناءشاہ نواز تارڑ نے خیر مقدم کرتے ہوئے ہر قسم کے فیصلوں کی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا ۔