قصور (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ خادم حسین قصوری نے کہا ہے کہ موضع روشن بھیلہ قصور شہر سمیت ضلع قصور کو تعمیر و ترقی اور خوشحال کا گہوارہ بنانے پر سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ وہ حضرت بابا پنے شاہ ؒکے سالانہ مبارک کے موقع پر بطور مہمان خصوصی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ خادم حسین قصوری نے مزید کہا کہ موضع روشن بھیلہ ،قصور شہر اور ضلع قصور کے دیگر علاقہ جات میں تعمیر و ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے حقیقت میں عوام کے دشمن ہیں ۔عوام کو چاہیے کہ آئندہ الیکشن میں اس طرح کے عوام دشمن ،لوٹے اور لٹیرے نام نہاد امیدواروں کو رد کر دیں ان کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست فاش سے دو چا ر کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف سیکرٹری جاوید محمود وہ مرد قلندر ہے کہ جس نے ذات پات ،اونچ نیچ اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ضلع بھر میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی کام کروائے اور ذاتی دلچسپی سے فنڈز جاری کروا کر ایشیاءکے گندے ترین شہر قصور کو ”سوہنا شہر “بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اہل قصور جاوید محمود کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے ۔
عوام تعمیر و ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو مسترد کر دیں گے: خادم قصوری
Nov 05, 2012