میاں جاوید لطیف نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے: عبدالحق

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) سٹی ایم این اے میاں محمد جاوید لطیف کی عوامی خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر فقط حلقہ این اے 133کے ہی نہیں بلکہ شہر بھرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر آزاد ٹائرز ایسوسی ایشن حاجی عبدالحق اور جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان رہنماﺅں نے کہا کہ سیاست خدمت عوام کی آئینہ دار ہو تی ہے جسے عملی جامہ پہنا کر ایم این اے سٹی میاں محمد جاوید لطیف نے نئی تاریخ رقم کی جسے قطعی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حلقہ این اے 133کے ووٹرز دیگر تمام تر سیاسی جماعتوں کی بالادستیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میاں جاوید کا ساتھ دیں تاکہ شہر کی ترقی و خوشحالی مشن پروان چڑھ سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...