آر پی او مانانوالہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کا نوٹس لیں: افتخار احمد

مانانوالہ (نامہ نگار) انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر حکیم افتخار احمد نے کہا ہے کہ آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار چیمہ مانانوالہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کا نوٹس لیں پولیس گشت کو موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے موثر کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ گرلز کالج کے قریب ٹریفک کے بے پناہ رش اور حادثات کی روک تھام کیلئے مانانوالہ میں کھلی کچہری کے دوران عرام نے آر پی او ذوالفقار چیمہ نے رش کے وقت کانسٹیبل کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا جسے آر پی او نے کانسٹیبل کی تعیناتی کا حکم بھی دیا تھا مگر ان کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا گیا اور آج تک وہاں کانسٹیبل کی تعیناتی عمل میں نہیں آ سکی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...