قصور (نامہ نگار) کوٹ رادھاکشن اور چونیاں کے نواح میں دو جواں سالہ لڑکیوں کو زبردستی بے آبرو کر دیا گیا۔ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاﺅں چک نمبر 55 میں ملزم سرور مسلح ہوکر آمنہ بی بی کے گھر داخل ہوئے اور اس کی بیٹی فائزہ بی بی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ چونیاں کے نواحی گاﺅں بہاری پورہ میں ملزم ارشد نے نثار احمد کی بیوی نازیہ بی بی کو زبردستی بے آبرو کر ڈالا۔ پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔