گیس لوڈشیڈنگ‘ افسروں نے بھاری نذرانے لیکر سینکڑوں فیکٹریوں کو ”ڈبل کنکشن“ دیدیئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ ریجن میں سینکڑوں فیکٹر ی مالکان نے محکمے کی سالانہ ریگولر لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کےلئے اندر کھاتے ”ڈبل کنکشن“ حاصل کررکھے ہیں اور ان غیرقانونی کنکشن لگانے کےلئے سوئی گیس کے بعض اعلی افسران اور ملازمین نے مبینہ طور پر بھاری بھتے وصول کیے ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی دیرینہ پالیسی کے تحت انڈسٹری کیٹیگری کے تقریباً تمام کنکشنوں کی گیس کی سپلائی ”موسم سرما“ میں تین ماہ کے لئے بند کر دی جاتی ہے اوراس ضمن میں انڈسٹری کنکشن دینے سے قبل صارفین اور محکمہ میں باقاعدہ ایک تحریری معاہدہ اورایگریمنٹ ہوتا ہے جس پر دونوں فریقین اپنے دستخط کرتے ہیں جبکہ صنعتی زون میں اس تین ماہ کی لوڈشیڈنگ سے نجات کےلئے اکثر بااثر اوربڑے فیکٹری اونر اور کارخانہ داروں نے محکمہ کے کرپٹ عناصر کی مبینہ ملی بھگت سے وہاں انڈسٹری کنکشن کے ساتھ ساتھ کمرشل کنکشن بھی حاصل کر رکھے ہیں جن سے وہ سالانہ لوڈشڈنگ یاعام صنعتی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ان کمرشل کنکشنوں سے جوائنٹ وائرنگ کے ذریعے گیس سپلائی حاصل کرتے ہیں جس سے محکمہ کی جانب سے جاری کیاجانے والا لوڈ مینجمنٹ پروگرام بری طرح ڈسٹرب ہوتا ہے جس سے اعلی حکام کی جانب سے متعلقہ ریجنل افسران کی جانب سے اس ضمن میں ایک دوسری حکمت عملی کے تحت درجنوں علاقوں کی گیس سپلائی کئی کئی روز کےلئے بند کر دی جاتی ہے یا اتنی کم کردی جاتی ہے جس سے چولہا جلنا بھی ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ سوئی گیس ملازمین کاکہنا ہے کہ انہوں نے واقعی متعدد کمرشل میٹرز تبدیل کیے ہیں مگر ایسے میٹر جو ڈیفالٹرز تھے یاصارف کی بھی ان سے ڈیمانڈ کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...