انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں دونوں امیدوار فیصلہ کن ریاستوں کے ووٹ لینے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ میڈیا سروے کے مطابق اڑتالیس فیصد ووٹر براک اوباما کے حق میں ہیں جبکہ سینتالیس فیصد ووٹرز نے مٹ رومنی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی ویب سائٹ ہافنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اوباما اپنے مد مقابل ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ کے مطابق مٹ رومنی انتخابات میں دوسوچھ الیکٹرول ووٹ حاصل کر پائیں گے جبکہ صدر اوباما دوسوستترالیکٹرول ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ صدر منتخب ہونے کے لئے امیدوار کوپچاس ریاستوں میں دوسوستر الیکٹرول ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ انتخابات میں فیصلہ کن کردار ورجینیا، نیو ہمیپشائر، کولوراڈو اور فلوریڈا کا ہو گا جبکہ چار میں سےدو ریاستوں میں اوباما کو سبقت حاصل ہے۔