فلوریڈا میں انتخابی جلسےسےخطاب میں امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے مٹ رومنی کی پالیسیوں میں تبدیلی کی کوئی بات نہیں کی گئی،لوگوں کو نہیں پتا کہ نئے صدر کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میرے بعض فیصلوں سے لوگوں کو اختلاف ہو۔صدر کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کوہلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد القاعدہ منتشر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق جنگ کے خاتمے کے بعد افواج کوواپس بلاکراپنا وعدہ پوراکردیا۔