سپریم کورٹ نےاغواء برائے تاوان کیس میں سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یار محمد رند کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

Nov 05, 2012 | 10:56

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سرداریار محمد رند کی قتل اور اغوا کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس افتخار محمد چودہدری نے کہا کہ کچھ خیال کریں، یار محمد رند کو عدم حاضری میں سزا سنائی گئی، این آراوکیس میں بھی عدم حاضری میں سزاسنانے کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں یار محمد رند کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ یار محمد رنداگرکسی اورکیس میں ملوث نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف قتل کے مقدمات بھی ہیں جس پر انہیں سزا ہوئی جس کےوارنٹس بھی موجود ہیں۔ بعد ازاں مقدمے کی مزید سماعت انیس نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں