اسلام آباد میں سوئی ناردرن کے آفس کے اچانک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی این جی سٹیشن مالکان نےعوام سے کافی زیادہ منافع کمایا اور جب بھی ان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو انھوں نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ انکا کہنا تھا کہ درآمدی گیس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا، سی این جی صرف پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونی چاہئے۔ ڈاکٹرعاصم نےکہا کہ سی این جی فراہم نہ کرنے والے سٹیشنز کے کنکشن منقطع کئے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ انھیں سیل بھی کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آئندہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا مسئلہ نہیں ہوگا، گزشتہ سال بھی لیوی کم کرنے سے اکیاون ارب کا نقصان ہوا۔ ایس این جی پی ایل کے آفس کے دورے کے دوران انہوں نےغیرتسلی بخش کارکردگی پر چیف انجیئر کو معطل کرنے اور کمپلین آفس کے قیام کی بھی ہدایت کی تاکہ عوامی شکایات کا جلد ازالہ کیا جا سکے۔ اسی دوران قریبی سی این جی سٹیشن کے دورے کے موقع پر انہوں نے سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ سٹیشنز کو پورا پریشر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی. جس میں قیمتوں کا تعین ماہانہ یا پندرہ روز بعد کرنےکےحوالےسےفیصلہ کیا جائےگا۔ ڈاکٹر عاصم حسین
Nov 05, 2012 | 12:13