کوئٹہ کے مغوی ڈاکٹرمحمدسعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں جاری طویل ہڑتال کے باعث غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Nov 05, 2012 | 12:33

مغوی ڈاکٹرمحمد سعید خان کوبیس روز بعدبھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے، ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزہڑتال پر ہیں۔ مسلسل بیس روز سے او پی ڈیزاورآپریشن تھیٹربند ہیں جبکہ ایمرجنسی سروسز دی جارہی ہیں۔ طویل ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غریب مریض مہنگے پرائیوٹ اسپتالوں اور ڈاکٹروں سے علاج کرانے پرمجبورہیں۔

مزیدخبریں