پاکستانی ٹیم کے دورے کے حوالے سے بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں نے اپنی روایتی تنگ نظری کا مظاہرہ شروع کردیا ہے۔ شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں کھیلنےکی اجازت دینے پر بھارتی وزیرداخلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ مسٹر شندے آپ نے ایسا بچگانہ اقدام کیوں کیا، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ماضی کو بھول جائیں۔ ہم ممبئی حملوں کو کیوں اور کیسے بھول سکتے ہیں۔ انہوں نےبھارتی کرکٹ بورڈ پر الزام لگایا کہ پاکستان سے سیریز کی حامی پیسوں کیلئے بھری گئی ہے۔ بال ٹھاکرے نے دھمکی دی کہ سشیل کمار شندے اپنا بیان واپس لیں، پاکستان کو بھارت میں کھیلنے نہیں دیں گے۔ دوسری جانب بھارتی وزیرداخلہ نے شیوسینا کے سربراہ کو کہا ہے کہ پرانی باتیں بھلاکر میچ کھیلیں۔ واضح رہےکہ پاکستانی ٹیم رواں برس پچیس دسمبر کو بھارت کا دورہ کرےگی جہاں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلےجائیں گے۔