چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ملزم ہمیش خان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نےموقف اختیارکیا کہ پنجاب بنک فراڈ کیس کی سماعت کرنےوالے جج نثاربیگ پر ملزم ہمیش خان کو اعتماد نہیں رہا کیونکہ وہ اس کیس کو قانون کےمطابق نہیں سن رہےلہذا کیس کسی اورعدالت میں منتقل کیاجائے، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کے جج نثار بیگ سے انیس نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔