پنجاب بنک فراڈ کیس: ملزم ہمیش خان نے کیس کی سماعت کرنےوالے احتساب عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کردی۔

Nov 05, 2012 | 15:22

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ملزم ہمیش خان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نےموقف اختیارکیا کہ پنجاب بنک فراڈ کیس کی سماعت کرنےوالے جج نثاربیگ پر ملزم ہمیش خان کو اعتماد نہیں رہا کیونکہ وہ اس کیس کو قانون کےمطابق نہیں سن رہےلہذا کیس کسی اورعدالت میں منتقل کیاجائے، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کے جج نثار بیگ سے انیس نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں