لاہور کےگنگا رام ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وائے ڈی اے کےرہنما ڈاکٹرناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے، مذاکرات کے چوالیس راونڈز ہوئے مگر بیورو کریسی کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اب سات نومبر کو ہر صورت جی او آر میں دھرنا دینگے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ناصر نےکہا کے اس دھرنے کے انتظامات کیلئے ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت پیسے اکٹھے کیے ہیں اور کسی سیاسی جماعت سے مدد حاصل نہیں کی۔ ینگ ڈاکٹرز نے ایک مرتبہ پھر اپنے موقف کو دھراتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا اُن کا بنیادی حق ہے اور عدالت بھی اُنکو احتجاج سے نہیں روک سکتی۔ ڈاکٹر ناصرکا کہنا تھا کہ آئندہ ینگ ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں عوامی نمائندوں اور بیوروکریسی کو کسی بھی قسم کا پروٹوکول نہیں دینگے۔
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے سات نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنےکا اعلان کرتےہوئےکہا ہےکہ احتجاج کرنا بنیادی حق ہے جس سے عدالت بھی نہیں روک سکتی۔
Nov 05, 2012 | 20:57