کراچی میں حضرت عبداللہ شادہ غازی کا ایک ہزار دو سو بیاسی واں عرس مبارک کا آغاز کل سے ہورہاہے

Nov 05, 2012 | 21:01

سٹی رپورٹر

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ شریک ہوں گے،سالانہ عرس کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں،مزار کے منیجر پنہوں خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پہلی ترجیح ہے
حضرت عبداللہ شاہ غازی علوی دور میں سندھ تشریف لائے حضرت عبداللہ شاہ غازی کا سلسلہ نسب حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے روایت کے مطابق آپ خلیفہ منصور کے دور میں سندھ تشریف لائے،آپ نے سندھ مں اسلام کی تبلیغ کی اور توحید کی شمع روشن کر کے شرک کے اندھیروں کو دور کردیا آپ کی تبلیغ سے بڑی تعداد میں لوگ حلقہ بگوش اسلام ہوئے آپ کو 151 ہجری میں خلیفہ منصور کے گورنرہشام بن عمر نے باغیوں کی سرکوبی کے لئے روآنہ کیا

مزیدخبریں