لاہور(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں پائیدارامن کاراستہ مذاکرات سے ہوکرجاتا ہے۔ معاشی وسائل کیلئے ہونیوالی جنگوں نے دنیا کونفرت اورنفاق کے سواکچھ نہیں دیا،بات چیت سے کوئی نہ کوئی بہترراستہ ضرورنکلے گا۔قیام امن کی سنجیدہ کاوش کیخلاف سازش کرنا تشویشناک ہے۔مقتدرقوتیں حالیہ ڈرون حملے سے پیداہونیوالی صورتحال کی سنگینی کاادراک کرتے ہوئے اپناغیرجانبدرانہ اورمنصفانہ کرداراداکریں ۔دہشت گردی کے سدباب کیلئے امریکہ کی قیادت پاکستان کی منتخب آئینی حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کرے ۔ ڈرون حملے بند ہونے سے یقینا خودکش حملے بھی نہیں ہوں گے۔پاکستان کوخوامخواہ پرائی دشمنی کاخمیازہ بھگتناپڑرہا ہے اگر،امریکہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے اپناتعمیری کردارادانہیں کرسکتا توپاکستان کیلئے مزید مشکلات پیدانہ کرے۔
دنیا میں پائیدارامن کاراستہ مذاکرات سے ہوکرجاتا ہے:کامران مائیکل
Nov 05, 2013