پاکستان نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر کوئی احتجاج نہیں کیا : امریکہ

Nov 05, 2013

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جے کارنر نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود امریکہ کی سلامتی کیلئے خطرہ تھا۔ ٹائم سکوائر بم منصوبے سمیت کئی اہم واقعات میں حکیم اللہ محسود کا ہاتھ تھا۔ حکیم اللہ محسود کی مارے جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے، پاکستان کیساتھ باہمی تعلقات پر مذاکرات جاری ہیں۔ 2009ء میں حکیم اللہ محسود نے سات امریکیوں کو قتل کیا تھا۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر پاکستان نے کوئی احتجاج نہیں کیا۔ تناؤ کے باوجود پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے پُرامید ہیں۔

مزیدخبریں