بلوچستان :2 نیٹو کنٹینرز نذر آتش ‘ کارروائی میں 3 شدت پسند مارے گئے

کوئٹہ + پنجگور (کوئٹہ + پنجگور (بیورو رپورٹ + ایجنسیاں) بلوچستان کے علاقہ بالا ناڑی لیویز حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 نیٹو ٹینکر ز پر فائرنگ کرکے آگ لگادی۔ پیر کی سہ پہر نیٹو کو تیل سپلائی کرنیوالے ٹینکرز کراچی سے کوئٹہ آرہے تھے کہ بالاناڑی لیویز حدود میاں چوکی کے نزدیک نیشنل ہائی وے پر موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹینکروں کے ٹائر برسٹ کردیئے جس کے بعد ان پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی جس سے دونوں ٹینکرز جل کر راکھ ہو گئے۔ فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی ہوا‘ واقعے کے بعد ایف سی نے بختیار آباد کے قریب جنڈن کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے نیٹو کنٹینرز جلانے والے 3 شدت پسندوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پیر کی سہ پہر نامعلوم افراد نے ڈھاڈر کے علاقے میں نیٹو ٹینکرز پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی اور 2 ٹینکرز جل گئے۔ واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کافی عرصے سے سبی اور گرد و نواح میں نیٹو ٹینکرز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ادھر پنجگور بازار میں واقع ٹرانسپورٹ آفس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محمد انور مینگل کو قتل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے اور واقعہ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر حب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیڈا کے  ملازم علی جان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ کران روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
بیورو رپورٹ + ایجنسیاں) بلوچستان کے علاقہ بالا ناڑی لیویز حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 نیٹو ٹینکر ز پر فائرنگ کرکے آگ لگادی۔ پیر کی سہ پہر نیٹو کو تیل سپلائی کرنیوالے ٹینکرز کراچی سے کوئٹہ آرہے تھے کہ بالاناڑی لیویز حدود میاں چوکی کے نزدیک نیشنل ہائی وے پر موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹینکروں کے ٹائر برسٹ کردیئے جس کے بعد ان پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی جس سے دونوں ٹینکرز جل کر راکھ ہو گئے۔ فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی ہوا‘ واقعے کے بعد ایف سی نے بختیار آباد کے قریب جنڈن کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے نیٹو کنٹینرز جلانے والے 3 شدت پسندوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پیر کی سہ پہر نامعلوم افراد نے ڈھاڈر کے علاقے میں نیٹو ٹینکرز پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی اور 2 ٹینکرز جل گئے۔ واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کافی عرصے سے سبی اور گرد و نواح میں نیٹو ٹینکرز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ادھر پنجگور بازار میں واقع ٹرانسپورٹ آفس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محمد انور مینگل کو قتل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے اور واقعہ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر حب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیڈا کے  ملازم علی جان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ کران روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...