چمن(ثناء نیوز)چمن امریکی ڈرون طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،سرحدی شہر چمن کے اوپر 5گھنٹے تک پروازیں کئے ڈرون طیارہ تین سو میٹر اندر پاکستانی حدود میں پروازیں کرنے کے بعد واپس چلا گیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حدود میں پروازوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس کے ساتھ ساتھ شدید غم وغصہ پایا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق چمن شہر کی سرحدی علاقوں میں امریکی ڈرون طیارہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین سو میٹر تک پروازیں کرتے ہوئے واپس چلا گیا ۔ امریکی ڈرون طیارہ نے صبح چھ بجے سے پاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہونے کے بعد چمن کے اوپر 5گھنٹے تک پروازیں کیں ۔ جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔یاد رہے کہ3ہفتے پہلے بھی مزائلوں سے لیس امریکی ڈرون طیارے نے چمن شہر کے اوپر پروازیں کی تھیں ۔