کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کراچی پہنچ گئے۔ آرمی چیف کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ رینجرز کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ ڈی جی رینجرز نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور شہر میں جاری آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جنرل کیانی نے رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کو سراہا۔ دریں اثناء جنرل کیانی آج بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔