لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردن گیس کمپنی نے رواں ہفتے کے دوران صنعتی اور سی این جی سیکٹرکیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق زون ون اور ٹو میں شامل صنعتی اور سی این جی سیکٹرکو ہفتے میں تین تین روز گیس فراہم کی جائے گی سوئی ناردmن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت فیصل آباد و دیگر ریجنز پر مشتمل زون ٹو کے صنعتی صارفین و سی این جی سٹیشنوں کو آج صبح چھ بجے سے آئندہ تین روز کے لئے گیس فراہم کی جائے گی اور 8 نومبر کی صبح چھ بجے دوبارہ بند کر دی جائے گی جس کے بعد اگلے مرحلہ میں صوبائی دارالحکومت سمیت شیخوپورہ اور ساہیوال ریجنز پر مشتمل زون ون میں شامل صنعتی یونٹس اور سی این جی سٹیشنوں کو 8نومبر کی صبح چھ بجے سے آئندہ تین روز کے لئے گیس فراہم کی جائے گی اور 11نومبر کی صبح چھ بجے دوبارہ بند کردی جائے گی ۔