لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کے ترجمان اور فنانس سیکریٹری بیرسٹرعامر حسن نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف تقریریں کرنے والے نعرہ باز حکمران اب ڈرون کیوں نہیں گراتے؟پیپلزپارٹی کی حکومت نے سات ماہ تک نیٹو کی سپلائی لائن بند رکھی اور امریکہ کے معافی مانگنے پر بحال کی۔ پی پی پی امن کے لیے کی جانے والی کوشش کا ساتھ دے گی مگر حکمران پانچ ماہ سے تذبذب کا شکار ہیں ۔