لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہورکے سیکریٹر ی ا طلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسلے کا حل نہیں صرف مذاکرات کا راستہ ہی پاکستان کوتباہی سے بچاسکتا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ نے پاکستان کے چاروں صوبوں کو ہلا دیا ہے ملک کے کونے کونے میں آگ لگی ہوئی ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر اس دلدل سے نکلا جائے ۔انہوںنے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان واحد بہادر لیڈرہیں جنہوں نے نیٹوسپلائی کو بند اوراسمبلی سے قرارداد منظور کروانے کا فیصلہ کیا۔