لاہور(نیوزرپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پا کستانی سپیشلسٹ ڈاکٹرز دنیا بھر میں ملک اور قوم کی پہچان ہیں۔ ملکی ضروریات کی نسبت پاس ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد کم ہے تاہم سی پی ایس پی کے معیار پر پورا اترنے والے ڈاکٹرز دنیا کے بہترین سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ہم پلہ ہوتے ہیں۔ سی پی ایس پی کا معیار دنیاکے اعلی اداروں کی برابر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 47 ویں کانووکیشن کے موقع پرکیا ۔اس موقع پر کونسل ممبران نائب صدر پروفیسر رضوان عازمی ،ڈی جی آئی آر پروفیسر خالد مسعود گوندل ،پروفیسر رضوانہ چوہدری ،پروفیسر محمد شعیب شفیع، میجرجنرل سلمان علی ،سول اور آرمی اداروں کے سربراہان میجر جنرل وقار احمد، میجر جنرل نوید احمدسمیت سینئر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت ۔ صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کہا کہ یہ ادارہ اس وقت 69 مختلف شعبوں میں فیلوشپ کا امتحان ہو رہا ہے۔سول، آرمی اور معیاری پرائیویٹ اداروں میں17 ہزار سے زائدڈاکٹرز ڈھائی ہزار سپروائزرز کی زیر نگرانی تربیت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر402 ڈاکٹرز کو فیلوز شپ کی ڈگریاں دی گئی۔
پاکستانی سپیشلسٹ ڈاکٹرز دنیا بھر میں ملک او ر قوم کی پہچان ہیں: سردار ایاز صادق
Nov 05, 2013