لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا، فواروں کی صفائی اور ٹیوب ویل پائپ لیکیج بند کرائی - پی ایچ اے کے ترجمان جاوید شیدا نے بتایاکہ ڈی جی میاں شکیل احمد نے پارکس اور نرسریوں میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے فردوس روڈ ، جوہر ٹاؤن، شوق چوک ،اللہ ہو چوک، بی ون لیڈیز پارک اور نرسریوں کا اچانک دورہ کیا - ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈینگی مکاؤ مہم کے تحت پارکوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پی ایچ اے کا عملہ انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے مفید ہدایات اور رنگین تصاویر پر مشتمل معلوماتی لٹریچر شہریوں میں تقسیم کرے اور عوام کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جائے -