جیلوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست پر پنجاب حکومت، جیل خانہ جات سے جواب طلب

Nov 05, 2013

 لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں جیلوں کی تعداد بڑھانے کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور جیل خانہ جات سے 28 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت عدالت کے رو برو درخواست گزار کے وکیل  معظم شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہو چکی ہے جس سے قیدیوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جس پرعدالت نے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور جیل خانہ جات سے 28 نومبر کو جیلوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق تحریری جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں