خورشید شاہ کے تحریک انصاف، متحدہ سے رابطے، ڈرون حملوں کیخلاف متفقہ قرارداد پر اتفاق

Nov 05, 2013

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) حزب  اختلاف کی جماعتوں  نے  امریکی ڈرون  حملوںکیخلاف متفقہ قرارداد لانے پر اتفاق کیا ہے جس سے حکومت پر دبائو بڑھنے کا امکان ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق قائد حزب اختلاف  خورشید شاہ نے  تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے کئے ہیں اور اس امر پر زور دیا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد لائی جائے اور قرارداد کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے  اجلاس بلانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے نیٹو سپلائی روکنا یا نہ روکنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔ یہ صوبائی حکومت کا کام نہیں کہ وفاق کے کام میں مداخلت کرے۔ صوبائی حکومت نیٹو سپلائی بند کریگی تو مسائل بڑھیں گے۔ 

مزیدخبریں