زخموں پر مرہم لگانے کی ضرورت ہے، مسائل خودبخود حل ہوتے رہینگے: صدر ممنون

Nov 05, 2013

اسلام آباد  (اے پی اے ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو مرکزی دھارے میں لانے کی حکمت عملی کی پیروی کرتے ہوئے فاٹا کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی کو ترجیح دینی ہے ۔زخموں پر مرہم لگانے کی ضرورت ہے ، مسائل خود بخود حل ہوتے جائینگے۔ فاٹا ارکان پارلیمان کے وفد سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر منمون حسین نے کہا کہ ترقی کے لحاظ سے قبائلی علاقہ جات کے عوام کو قومی زندگی کے مرکزی دھارے میں لانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔  وفد میں ارکان قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی بسم اﷲ خان اور ناصر خان شامل تھے۔ صدر مملکت نے قبائلی عوام کی شکایات اور احساس محرومی دور کرنے کیلئے ہر سطح پر بھرپور کوششوں اور اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ صدر نے فاٹا کے ارکان پارلیمان کو یقین دلایا کہ حکومت فاٹا کی اقتصادی اور سماجی بہتری اور علاقہ کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کام کرتی رہے گی۔ ارکان اسمبلی نے صدر کو اپنے اپنے علاقے کی صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔ وفد نے ملاقات پر صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فاٹا کی ترقی میں ان کی گہری دلچسپی کو سراہا۔

مزیدخبریں