اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں فل کورٹ میٹنگ کے عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی اور زیر التواء مقدمات نمٹانے اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ چیف جسٹس نے قیدیوں کی حالت زار بہتر بنانے ان کے حقوق سے آگہی جیل اصلاحات بارے جسٹس میاں ثاقب نثار کی کوششوں کی تعریف کی ،انہوں نے بلوچستان کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری برانچ بلڈنگ کی تعمیر سے متعلق تبادلہ خیال کیاانہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کوئٹہ کی بلڈنگ سے لوگوں کو آسانی سے انصاف تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ اعلی عدلیہ کے کوئٹہ بنچز کے باعث زیر التواء مقدمات کی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے بلڈنگ آرکیٹیکٹ نیر علی دادا نے فل کورٹ کو بلڈنگ بارے بریفنگ دی ۔میٹنگ میں 13-4-2013 سے 01-11-2013تک لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے بنچز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔