خیبر ایجنسی (آئی این پی) تحصیل جمرود میں کنٹینرباراتیوں سے بھری بس پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں دلہن سمیت 11افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پیر کو علی مسجد کے قریب ایک کنٹینر قریب سے گزرنے والی باراتیوں کی بس پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں بس کنٹینر کے نیچے دب گئی اور بس میں موجود دلہن سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خاصہ دار فورس ذرائع کے مطابق کنٹینر کے نیچے دبے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔