ایف آئی اے بھارت سے موصول ممبئی حملہ کیس کا ریکارڈ کل عدالت میں جمع کرائےگی

ایف آئی اے بھارت سے موصول ممبئی حملہ کیس کا ریکارڈ کل عدالت میں جمع کرائےگی

اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے بھارت کی طرف سے ممبئی حملہ کیس کا دیا گیا عدالتی ریکارڈ کل انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائیگا۔ عدالتی ریکارڈ پاکستانی دفتر خارجہ کو گزشتہ ہفتے موصول ہوگیا تھا، عدالتی ریکارڈ میں 4گواہوں پر جوڈیشل کمشن کی جانب سے کی گئی جرح بھی شامل ہے۔ پاکستانی جوڈیشل کمشن نے اپنے دورہ بھارت میں دو ڈاکٹروں، ایک لیڈی مجسٹریٹ اور پولیس کے چیف پر بطور گواہ جرح کی تھی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونیوالے سامان کے 12 ریکوری میمو بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
ایف آئی اے/ ممبئی حملہ کیس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...