اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی اخلاقیات کمیٹی نے قواعد و ضوابط کمیٹی کی طرف سے سینٹ قواعد و ضوابط کے مجوزہ ڈرافٹ میں متعدد ترامیم پیش کردیں۔ آئندہ اجلاس میں قواعد و ضوابط کے مجوزہ ڈرافٹ میں ترامیم کا جائزہ لینے کے بعد انکی منظوری یا مسترد کئے جانے بارے فیصلہ کیا جائیگا۔