ساہوکا: سجادہ نشین دربار بابا حاجی شیر انتقال کر گئے، والد کے پہلو میں سپرد خاک

ساہوکا (نامہ نگار) دربار حضرت بابا حاجی شیر چاولی مشائخ کے سجادہ نشین اور دیوان پیر اللہ بخش نظامی کے بڑے بھائی دیوان پیر سکندر علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ سید پیر خلیل الرحمان شاہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد سلیم شاہ، سابق ایم پی اے خالد محمود چوہان، چوہدری ندیم انجم سندھو، صدر ستلج پریس کلب ساہوکا، سابق ناظمین، خضر حیات مگھرانہ، ضیاء احمد خان ڈھڈی، حاجی محمد اقبال بھٹی، دیوان پیر شاہ بہرام، چودھری نعیم سندھو، دیوان پیر محمد رفیق، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف رانا محمد علی، پیر اصحاق احمد اویسی، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں، میاں عبداللہ ہارون، میاں زاہد محمود گوندل، حاجی نیاز احمد بھٹی، سردار احمد جملیرا، حاجی خیر محمد بھٹی، سید مظہر شاہ کاظمی، شیخ عمر، شیخ فیاض احمد، محمد یار جوئیہ،چوہدری عباد علی اور عوام کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ ان کو اپنے والد کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...