اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے صحافی کی تذلیل سے واضح ہوتا ہے کہ عمران خان کا دماغی توازن برقرار نہیں۔ سیاست چلتی رہے گی لیکن سب سے پہلے صحت ہے۔ عمران خان نے جس طرح ڈاکٹروں کی بات کی اس پر وہ ہڑتال پر جانے کا سوچ رہے ہیں، اگر ڈاکٹر احتجاج پر چلے گئے تو زلزلہ متاثرین کو بہت مشکل ہو گی، عمران خان اس وقت آرام کریں کیونکہ ان کی باتوں سے لوگوں کی دلآزاری ہو رہی ہے۔
صحافی کی تذلیل، عمران خان کا دماغی توازن برقرار نہیں: زاہد خان
Nov 05, 2015