حکومت کی تمام تقرریاں بھارت نواز ہیں اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو مسلمانوں نے نہیں سکھوں نے مارا: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی تمام تقرریاں بھارت نواز ہیں۔ پی آئی اے سے لے کر کرکٹ تک سب ایسے لوگ تعینات کئے گئے ہیں جو بھارت کے منظور نظر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ شہریار خان بغیر دعوت کے ہی بھارت گئے ان کی جیب میں بھارتی موبائل سمیں ہوتی ہیں۔ بھارت کی سیکولر سیاست سے پردہ اٹھ چکا ہے۔ اندراگاندھی اور راجیو گاندھی کو مسلمانوں نے نہیں مارا بلکہ یہ کام سکھوں نے کیا تھا اور مودی حکومت نے مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...