خیر پور میں فائرنگ کا مقدمہ 27افراد کیخلاف درج، 19 ملزموں کی شناخت

خیرپور(این این آئی) خیرپور میں درازہ شریف میں فائرنگ کا مقدمہ 27 افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔ 19ملزمان کی شناخت ہوگئی۔ خیرپور کے علاقے درازہ شریف میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کا مقدمہ رانی پور تھانے میں 27 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، مقدمہ فنکشنل لیگ کے رہنما مرتضیٰ شاہ راشدی کی مدعیت میں درج کیا گیا، درازہ شریف میں پولنگ کے روز فائرنگ سے 12افراد جاںبحق ہوئے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...