نیویارک (سپورٹس ڈیسک)گذشتہ برس برازیل میں فٹ بال کے عالمی کپ کے انتظامی امور کی سربراہی کرنے والے جوش ماریا مارن امریکی عدالت میں اپنے خلاف کرپشن کے الزمات کا سامنا کررہے ہیں تاہم انھوں نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ زیورخ سے امریکہ منتقلی کے بعد وہ نیویارک کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں انھوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔ جوش ماریا مارن فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی گورننگ باڈی کے ان سات اہلکاروں میں شامل ہیں جنھیںرواں سال مئی میں سوئٹزرلینڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔