پاکستان بھارت آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

Nov 05, 2015

لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 6 سے 8 نومبر کو لاہور میں ہو گی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن قیصر خان کا کہنا تھا کہ دوسری انڈ و پاک آرم ریسلنگ چیمپئن شپ مین اینڈ وومن 2015ء ، 6 سے 8 نومبر کو لاہور میں ہو گی، 6 تاریخ کوبھارتی ٹیم کے 17 افراد پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچے گا اور 7 نومبر شام 4 بجے ایوان اقبال میں ایونٹ میں حصہ لے گا، اس چیمپئن شپ میں ٹوٹل رائٹ ہینڈ کی 16 ویٹ کیٹیگریز ہوں گی جن میں 2 یوتھ بوائز، 8 سینئر مین اور 6 سینئیر وومن شامل ہیں۔

مزیدخبریں