لاہور ( نمائندہ سپورٹس )قومی ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ آج انگلینڈ کی آٹھ وکٹیں حاصل کرکے سیریز کو دو صفر سے اپنے حق میں ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اس وکٹ پر چوتھی اننگز میں بیٹنگ آسان نہیں۔ وکٹ میں سپنروں کے لیے جو مدد ہے وہ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مجھے بائولنگ نہ کرنے کا دکھ ضرور ہے لیکن میں ضرور واپس آؤں گا۔فی الحال میری تمام تر توجہ بیٹنگ پر ہے۔ اس وکٹ پر 200 سے زیادہ کا کوئی بھی سکور آخری اننگز میں کرنا بہت مشکل ہو گا۔ اپنی 151 رنز کی اننگز کے بارے میں کہا کہ اسے وہ ایک اچھی اننگز سمجھتے ہیں کیونکہ اس وکٹ پر بیٹنگ آسان نہیں تھی۔ اظہرعلی نے بہت ساتھ دیا اور ان کی وجہ سے انھیں بہت اعتماد ملا۔ سنچری کے قریب آنے پر نروس تھا کیونکہ انگلینڈ کے خلاف ماضی میں متعدد بار نروس نائنٹیز کا شکار ہو چکاہوں لہٰذا اس موقعہ کو ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہتا تھا۔ 13 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہاہوں لیکن اس میچ میں براڈ اور اینڈرسن نے جس طرح ریورس سوئنگ کی ہے ایسی نہ انھوں نے نہ کھیلی اور نہ دیکھی ہے۔ دونوں کو اس میں بہت مہارت حاصل ہے ممکن ہے کہ یہ ان کا فن ہو یا کچھ اور۔ ایسی ریورس سوئنگ ماضی میں وسیم اکرم اور وقار یونس کیا کرتے تھے۔
آج انگلینڈکے 8کھلاڑی آئوٹ کر لیں گے:محمد حفیظ
Nov 05, 2015