شعیب ملک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ اچھا فیصلہ ہے : عامر نذیر

لاہور (نمائندہ سپورٹس) شعیب ملک کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اچھا فیصلہ ہے۔ اس نے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے جگہ خالی کرکے اچھی مثال قائم کی ہے۔ آل راؤنڈر کے اس فیصلے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عامر نذیر نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے بہتر وقت پر اچھا فیصلہ کرکے سلیکٹرز کیلئے بھی آسانی پیدا کی ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد خلیل کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے انگلینڈ کیخلاف عمدہ کارکردگی کے باوجود پانچ روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کیرئیر کو طول دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ازخود علیحدگی اختیارکی۔ شعیب ملک کو فٹنس کا اندازہ تھا‘ہر فارمیٹ میں کھیلنا اور پرفارم کرنامشکل ہوتا ہے۔ ویسے بھی ہمارے ملک میں ریٹائرمنٹ کے اعلان کی روایت نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن