لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن نے بھارت میں ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کو سکیورٹی کلیئرنس اور حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا۔ امریکہ میں نیشنل او لمپکس کمیٹیوں کی میٹنگ میں پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن نے بھارتی اولمپک کمیٹی کو باور کرایا ہے کہ موجودہ حالات میں ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی سکیورٹی وفد بھارتی انتظامات کا جائزہ لے گا جس کے بعد شرکت کیلئے حکومت سے بھی اجازت طلب کی جائے گی۔تمام کلیئرنس ملنے کی صورت میں ہی پاکستانی دستہ شرکت کریگا۔
سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر بھارت جائیگا
Nov 05, 2015