یونس خان کو چیئرمین پی سی بی کے ووٹ پر ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا

Nov 05, 2015

لاہور (نمائندہ سپورٹس) یونس خان کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس کی مخالفت کے باوجود کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس کو قائل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی کے بارے میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے ووٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بورڈ چیئرمین کی مداخلت پر وقار یونس نے بھی سینئر بلے باز کی واپسی کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔

مزیدخبریں