لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان جونئیر ٹیم کے کھلاڑیوں کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ ایک سال سے ٹیم کی کوئی مصروفیت نہیں تھی۔کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر میچ پریکٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گول کیپر اولمپئن منصور احمد نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فزیکل فٹنس کی حالت بھی بہت کمزور ہے۔ ان حالات میں جونیئر ایشیا کپ ایک مشکل ایونٹ ہو گا۔ ملائشیا میں کھیلے جانیوالے جونیئر جوہر بارو ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی حقیقی معنوں میں خراب اور تشویشناک ہے۔ ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لئے نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں یہ آخری موقع ہے اب بھی اگر قومی کھیل کی حالت نہیں بدلی تو پھر شاید ہاکی کبھی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی نہ ہو سکے۔ شہباز احمد سینئر سے بہت توقعات ہیں۔جونئیر و سینئر لیول پر اچھے کوچز کا ہونا بھی ضروری ہے۔
ہاکی ٹیم کی فزیکل فٹنس بہت کمزور، جونیئر ایشیاکپ مشکل ہو گا : منصور احمد
Nov 05, 2015