لاہور (کامرس رپورٹر) بینکنگ ٹرانزیکشن پر عائد ٹیکس کے حوالے سے حکومت سے ہونے والے مذاکرات تاجروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تاجروں کیلئے ٹیکس سے متعلق کوئی مثبت سہولت کا پیکیج منظور کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے ٹیکس نظام کو درست کئے بغیر ریونیو میں اضافہ ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ٹیکس نظام کو درست کئے بغیر ریونیو میں اضافہ ممکن نہیں: محمد علی میاں
Nov 05, 2015