اسلام آباد (این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی گزشتہ شب نیویارک سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 722 میں پیدا ہونے والی فنی خرابی پرواز میں تاخیر کا باعث بنی۔ پی آئی اے کے ترجمان نے گزشتہ شب نیویارک سے پی کے 722 کی روانگی میں تاخیر کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں روانگی کے آخری لمحات میں معمولی فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے بارے میں سول ایوی ایشن آف پاکستان کو کلیئرنس کے حصول کیلئے رپورٹ کرنا ضروری تھا اس بناء پر روانگی میں تاخیر ہوئی۔
نیو یارک سے آنیوالی پرواز فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی: ترجمان پی آئی اے
Nov 05, 2015