لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان ریلویز کے ویجیلنس ڈائریکٹوریٹ کی میٹنگ میں ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے مطابق 2014-15ء میں ویجیلنس ڈائریکٹوریٹ نے ریلوے کی 741 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضے کی نشاندہی کی، اس میں سے 292 ایکڑ زمین واگزار کرا لی گئی، جبکہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں نشان زدہ 107 ایکڑ زمین میں سے 21 ایکڑ زمین کا قبضہ چھڑا لیا گیا۔ بغیر ٹکٹ مسافروں سے گزشتہ مالی سال 4 کروڑ 53 لاکھ 46 ہزار روپے جبکہ موجودہ سہ ماہی میں بغیر ٹکٹ مسافروں سے ایک کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کئے گئے۔